حکومتی یوٹرن سے پاکستان بزنس کونسل مایوس

January 23, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

حکومتی یوٹرن سے پاکستان بزنس کونسل مایوس

پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی کے ایک اور یوٹرن سے مایوسی ہوئی ہے۔

حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ حکومت نے پانچ برآمدی شعبوں کے لیے بجلی کا ریٹ 7 اعشاریہ 5 سینٹ فی یونٹ مقررکرنے کے ایک سال بعد ہی ٹیرف کو 13 سینٹ فی یونٹ کردیا ہے۔

بزنس کونسل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پلانٹ مشینری پر ٹیکسوں کی چھوٹ کو بھی آدھا کردیا گیا جبکہ حکومتی پالیسی کے ایک اور یوٹرن سے مایوسی ہوئی ہے۔

پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ملکی برآمدات کو نقصان ہوگا، پیداواری صلاحیت بڑھانے میں سرمایہ کاری بھی متاثر ہوگی۔

بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے ڈسکوز کو 70 فیصد اضافی سرچارج عائد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ اضافی سرچارج کا نفاذ یکم جنوری 2019 سے ہوگا، جو معاملے کو مزید خراب کررہا ہے۔