کچن اسٹوریج کے چند آئیڈیاز

January 24, 2020

گھر کو صاف ستھرا رکھنے میں اسٹوریج کو کلیدی حیثیت حاصل ہوتی ہے لیکن جب باورچی خانے کی بات آتی ہے تو وہاں اسٹوریج کی مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ بے ترتیب معلوم ہوتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کچن تعمیر کررہے ہوں یا اس میںوسعت لانے کا ارادہ رکھتے ہوںیا پھر تزئین وآرائش کر رہے ہوںتو ذیل میں درج چند مشوروں سے استفاد ہ کیا جاسکتاہے۔

اوپن شیلف کا انتخاب

اوپن شیلف آپ کے باورچی خانے میں اسٹوریج کے لئے بہت بڑی جگہ مہیا کرتی ہیں۔ اوپن شیلف بنوانے یا بازار سے لاکر رکھنے سے ہوا بھی نہیں رکتی اور کچن کھُلا کھُلا محسوس ہوتا ہے ۔

نچلی الماریاں

باہر سے دیکھنے میں نچلی الماریاں بالکل عام لگتی ہیں لیکن ان میںاکثر صفائی کا سامان رکھ دیا جاتاہے۔ اگر آپ ان الماریوں کو مختلف اشیا رکھنے کے لیے تقسیم کردیںتو یہ جگہ فراہم کرنے والی کشادہ درازوں کی شکل اختیار کر جائیں گی۔

دروازوں میں سامان رکھنا

کچن میں کام والی جگہ کو صاف رکھنے کے لیے استعمال میںآنے والی چھریاں، چمچے، چھوٹے بڑے ڈبے اور دیگر سامان کو محفوظ کرنے کے لئے ایک بڑی الماری کا استعمال کریں۔ ویسے بھی بڑا سامان کچن میںپڑا ہوگا تو زیادہ جگہ گھیرے گا۔

کائونٹر پر ریکس

اپنے کچن کائونٹر کی اُوپری جگہ کا استعمال کریںاور اس میںلٹکنے والے ریکس نصب کریں۔ یہ کچن کے برتنوں کو رکھنے کا ایک بہتر طریقہ ہے جسے آپ بھی اپناسکتے ہیں۔ چیزیں منظم ہوں گی تو کھانا پکانا بھی دشوار معلوم نہیں ہوگا۔

سلاخیں یا ہکس

لٹکانے والے سامان کے لیے آ پ دھاتوں سے بنی سلاخیں یا ہُکس نصب کرسکتے ہیں۔ عموماً ان ہکس میں فرائی پین، کٹر، چھریاں اور دیگر برتن لٹکائے جاسکتےہیں۔

مسالوں اور بوتلوںکی جگہ

کھانا پکانے کے تیل، سوس، جڑی بوٹیوں اور مسالوں کے ڈبوں کے لئے جگہ بنانا مت بھولیے۔ اس کے لئے ڈبے اور بوتلیں رکھنے والی ایک خصوصی دراز لگوائیں، جس میںخانے ہونے کی وجہ سے سب کچھ سیدھا رہے گا اور چیزیںنکالنا بھی آسان معلوم ہوگا۔

تختوں کا استعمال

باورچی خانے میں لکڑی کے استعمال کا ایک اور طریقہ تختوں کا استعمال ہے، یہ پرانی کیبنٹس کی جگہ لے سکتے ہیں۔ ایسا کرنا شاید تھوڑا پرانا لگے لیکن باورچی خانے کی سجاوٹ اور ان لوگوں کے لئے مثالی ہے جو باورچی خانے کو ایک مختلف انداز دینا چاہتے ہیں۔

عمودی جگہ کا زیادہ فائدہ اٹھائیں

اپنے باورچی خانے میں عمودی جگہ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے اس کے فرش سے چھت تک مختلف یونٹس بنوائیں۔ یہ یونٹس اسٹوریج کے لیےبہت کام آتے ہیں۔ ان یونٹس کو درازوںکی طرح ڈیزائن کرکے ان پر کچن کی تھیم کے مطابق رنگ کیا جاسکتا ہے۔

ککنگ بکس اسٹور کرنا

باورچی خانے میں بلٹ اِن بُک کیس کی صورت میں اسٹوریج کی اضافی جگہ حاصل کی جاسکتی ہے۔ ککنگ بکس اور کچن کے دیگر سامان کو ترتیب سے رکھنے میں اوپن شیلف مثالی ثابت ہوسکتی ہے۔ البتہ اگر دیوار میںبنی ہوئی اوپن شیلف موجود نہ ہو تو الگ سے ایک اسٹینڈ رکھ کر اس میں کتابوں کو رکھا جاسکتاہے۔ بازار میں مختلف ڈیزائن کے اسٹینڈ بآسانی مل جاتے ہیں۔

کام میںسہولت

اگر آپ کا باورچی خانہ بڑا نہیں ہے یا اس میں اسٹوریج کی بہت زیادہ اضافی جگہ دستیا ب نہیں ہے تو اس میں سہولت سے کام کرنے کے مختلف آپشن پر غور کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر برتن مانجھنے کی اشیا کی ٹرے کیبنٹ کے دروازے کے پیچھے لگائی جاسکتی ہے یا پھر چھوٹے اسپنج اور مانجھنے والی بڑی اشیا کو ہک پر لگی ٹرے میںرکھا جاسکتاہے یا آپ اسے سنک کی سائیڈ پر بھی رکھ سکتے ہیں۔

ہر جگہ کارآمد بنائیں

اگر کچن چھوٹاہے تو آپ چیزیں اسٹور کرنے کی زیادہ سے زیادہ جگہ حاصل کرنے کے لیے اپنے کچن کی ہر جگہ کو استعمال میں لائیں۔ بڑے یا چھوٹے کچن میں یکساں طور پر بے مصرف جگہ کو تخلیقی بنانا بہت اہمیت رکھتاہے۔ سلائیڈ ڈور والی الماری ہر سائز میںبنائی اور لگائی جاسکتی ہے۔ اگر کچن کی چھت اونچی ہے تو چھت تک کیبنٹس بنوائی جاسکتی ہیں، جن میں وافر مقدار میں سامان اسٹور ہو سکتاہے۔