یونان ، پہلی بار ایک خاتون ملک کی صدر منتخب

January 24, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

یونانی پارلیمان نے ایک سینئر خاتون جج کاٹیرینا ساکیلاروپولو کو بہت بڑی اکثریت سے نئی ملکی صدر منتخب کر لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی پارلیمان میں آئندہ 5 برسوں کے لیے پہلی مرتبہ ملک کے صدر کے عہدے کے لیے ایک خاتون کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

300 رکنی پارلیمان میں 261 ارکان نے ان کے حق میں اور 33 نے ان کے خلاف ووٹ دیے۔

پانچ سال کے لیے ملکی صدر منتخب ہونے والی ساکیلاروپولو تحفظ ماحول کے لیے قانون سازی کے حوالے سے بہت سرگرم رہی ہیں۔