میر خلیل الرحمٰن …… انور شعورؔ

January 25, 2020

اس دور سے آج اُٹھ گیا ہے

اس دور کا نامور صحافی

سچ ہے کہ کسی کو زندگی میں

ملتی نہیں موت سے معافی

اس درد کا کچھ نہیں مداوا

اس غم کی نہیں کوئی تلافی

اک بندۂ عہدساز تھا وہ

یہ امر نہیں ہے اختلافی

حق گوئی سے منہ کبھی نہ موڑا

یہ بات ہے مغفرت کو کافی