ایک تھا ملا نصرالدین

January 25, 2020

امجد اسلام امجد

ایک تھا ملا نصرالدین

کرتا تھا باتیں نمکین

کام تھا اس کا احمق بننا

سیدھی بات کو الٹا کرنا

کھانے پینے کا شوقین

ایک تھا ملا نصرالدین

اس سے ہیں منسوب لطیفے

مزے مزے کے ڈھیروں قصے

خوشیوں کی تھا ایک مشین

ایک تھا ملا نصرالدین

ایک گدھا تھا اس کے پاس

ایک گدھی تھی، جس کی ساس

اور بچے تھے اس کے تین

ایک تھا ملا نصرالدین