اسٹائل ایوارڈز کا میلہ ہفتے کو سجے گا، تیاریاں عروج پر

January 24, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسٹائل ایوارڈز کا میلہ ہفتے کو سجے گا، تیاریاں عروج پر

اسٹائل ایوارڈز کا میلہ ہفتے کو ایکسپو سینٹر کراچی میں سجے گا، جمعے کو آسمانِ شہرت کے جگمگاتے ستاروں نے ریہرسل کی۔

نامور فنکار احسن خان، عدنان صدیقی، آمنہ شیخ، سارہ لورین، عروہ حسین اور دیگر فنکاروں نے ریہرسل میں حصہ لیا۔

25 جنوری کو ہونے والے اسٹائل ایوارڈز کو سال کے آغاز کا بڑا ایونٹ قرار دیا جارہا ہے۔

تہمینہ خالد تقریب کو یادگار بنانے کے لیے دن رات محنت کررہی ہیں۔