گذشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں، ادارہ شماریات

January 24, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

گذشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں، ادارہ شماریات

ادارہ شمایاریات نے ملک میں ہونے والی مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔

محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 15اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس میں چینی، آٹا، چکن اور گائے کے گوشت کے علاوہ دالیںبھی شامل ہیں۔

ایک ہفتے میں چینی 3روپے 60پیسے فی کلومہنگی ہوئی جبکہ پچھلے ایک سال کے دوران چینی کی قیمت میں 18روپے 86پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا اور 1سال میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 167روپے مہنگا ہوا ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن برائلرمرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے اندر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران دالیں، گائے کا گوشت اور چائے بھی مہنگی ہوئی ہے۔