فیصل واوڈا کی نا اہلی درخواست سماعت کیلئے مقرر

January 25, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

فیصل واوڈا کی نا اہلی درخواست سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

الیکشن کمیشن فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت 3 فروری کو کرے گا۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:مریم اورنگزیب کا فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ

فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نا اہل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے:فیصل واوڈا کی ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی

الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واوڈا صادق اور امین نہیں رہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ دہری شہریت رکھنے پر 2 سینیٹرز کو نا اہل قرار دے چکی ہے۔

یاد رہے کہ فیصل واوڈا نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی موجودگی میں بوٹ لے آئے تھے۔

انہوں نے اپنے سامنے بوٹ رکھ کر اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بنایا، جس پر دونوں جماعتوں کے رہنما پروگرام چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

فیصل واوڈا نے اس موقع پر کہا تھا کہ ’ن لیگ نے لیٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے، بوٹ کو چوم کر عزت دی ہے‘۔

بعد ازاں جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بوٹ لے جانے کی ذمہ داری ان کی اپنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پیمرا قوانین کا علم نہیں، وزیراعظم کو بھی ان کی بوٹ والی بات پسند نہیں آئی۔