منصوبہ بندی سے گندم بحران پیدا کیا گیا، وزیر اعظم کو رپورٹ ارسال

January 25, 2020

وزیراعظم عمران خان کو آٹا اور گندم بحران سے متعلق رپورٹ ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بحران باقاعدہ منصوبہ بندی سے پیدا کیا گیا ہے اور اس میں بعض سرکاری افسران اور سیاسی شخصیات ملوث ہیں ۔

وزیر اعظم کو بھیجی گئی رپورٹ میں آٹا اور گندم بحران کے ذمہ دار بیوروکریٹس اور سیاسی شخصیات کی نشاندہی کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آٹا اور گندم بحران محکمہ خوراک کی انتظامی نااہلی اور سیاسی دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔

رپورٹمیں بتایا گیا ہے کہ نومبر تک گندم 1550 روپے فی من تھی جسے منصوبہ بندی سے 1950 روپے تک پہنچایا گیا، دو ماہ قبل مارکیٹ میں گندم وافر تھی، تاہم دسمبر میں غائب ہونے لگی ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے : لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کونوٹس جاری کردیا

وزیراعظم کو پیش کردہ رپورٹمیںکہا گیا ہے کہ صاف شدہ گندم 2100 روپے من ملنے پر چکی مالکان نے بھی قیمت بڑھا دی ہے۔