عثمان بزدار کی جہانگیر ترین سے ملاقات

January 25, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کی ملاقات

پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے۔

لاہورمیں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ملاقات میں کہنا تھا کہ اختلاف کا پراپیگنڈا کرنے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ نے جہانگیر ترین کو بتایا کہ پنجاب میں کوئی فارورڈ بلاک ہے، نہ پریشر گروپ، ہم تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہیں، ہم نے ڈیڑھ برس میں وہ کام کئے جو سابق حکومتیں برسوں میں نہیں کرسکیں، اب نیا پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے انصاف لائرز فورم کے وفد سے بھی ملاقات کی جس میں ان کا کہناتھا کہ وکلاء برادری کو صحت کارڈ ز دیئے جائیں گے، جبکہ وکلاء کنونشن میں پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔