عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

January 25, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ; عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا اور بطور چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر کا 2011 سے تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، وہ کیس میں متاثرہ فریق نہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کیس سننے کا اختیار نہیں، اکبر ایس بابر کا اسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہونا قانون کے خلاف ہے۔

عمران خان کا دائر درخواست میں مؤقف ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی مدنظر نہیں رکھا، جبکہ اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی چھوڑنے کی ای میل بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیا ہے ، جبکہ ہائی کورٹ آرٹیکل 199 کا اختیار استعمال کرتے ہوئے متنازع حقائق پر فیصلہ نہیں دے سکتی۔