ہانگ کانگ کے نوجوان نے آرٹ کو نیا رنگ دے ڈالا

January 25, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہانگ کانگ کے نوجوان نے آرٹ کو نیا رنگ دے ڈالا

آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی فن کو نیا رنگ دے ڈالتے ہیں۔

ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے الفریڈ چین نامی اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے آرٹ کی دنیا کو نیا رنگ دے ڈالا ہے۔

الفریڈ چین نے کینوس پر سیکڑوں کیلیں ٹھونکیں اور اُن کیلوں پرسیاہ رنگ کے 5 ہزار میٹر طویل دھاگے کو کچھ اسطرح لپیٹا کہ دیدہ زیب پورٹریٹس تیار کر لیے۔

ماہر فنکار دھاگے اور کیلوں سے منفرد پورٹریٹ بنانے میں ماہر ہے اور درجنوں پورٹریٹ کے علاوہ کئی فن پارے تیار کر چکا ہے۔