کراچی میں CNG اسٹیشنز کھل گئے

January 26, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز اتوار رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے

کراچی سمیت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز 4 روزہ بندش کے بعد آج صبح 8 بجے سے 12 گھنٹوں کے لیے کھول دیئے گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

کمپنی کو مختلف گیس فیلڈز سے ملنے والی گیس کی مقدار کم ہے جس کے باعث لائن پیک متاثر ہے۔

واضح رہے کہ سی این جی اسٹیشن 4 روز کی بندش کے بعد قلیل وقت کے لیے کھولے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، 24 گھنٹوں کیلئے سی این جی کی بحالی کا فیصلہ

دوسری جانب گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

سی این جی سیکٹر کے لیے آئندہ کا شیڈول گیس کے پریشر کی صورتِ حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے جاری کیا جائے گا۔