کار ڈرائیور کی مہارت، خود کو حادثے سے بچالیا

January 26, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

کار ڈرائیور کی مہارت، خود کو حادثے سے بچالیا

جسے اللّٰہ رکھے اسے کون چکھے! یہ مثال اس وقت درست ثابت ہوئی ایک کار مخالف سمت سے آنے ہوالے ٹرک سے ٹکرانے سے بال بال بچ گئی۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق روس میں پیش آنے والے اس واقعے میں مخالف سمت سے آنے والا تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے لگے بیریئر سے ٹکراگیا۔

ٹرک کے بیریئر سے ٹکراتے ہی وہ الٹ کر دوسری سڑک پر آگیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کے لیے ایک مصیبت بن گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کار سوار نے اپنے حواس پر قابو رکھتے ہوئے اس ٹرک کے برابر میں سے نہایت ہی مہارت کے ساتھ اپنی گاڑی گزار لی۔

مذکورہ ڈرائیور کے پاس بریک لگانے کا موقع بھی نہ تھا، اسی وجہ سے اس نے گرنے والے ٹرک کے برابر میں سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی۔

اس کامیاب کوشش میں کار کو بھی شدید نقصان پہنچتا تاہم اس میں سوار افراد کسی بھی جان لیوا حادثے سے محفوظ رہے۔