تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 50سالہ نامعلوم راہگیر جاں بحق

January 27, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)رات گئے جیل چورنگی کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 50سالہ نامعلوم راہگیر جاں بحق ہوگیا ،جبکہ 22سالہ موٹرسائیکل سوار معیز شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا ۔