روس : نویں منزل سے گرنے والی خاتون معجزانہ طورپر بچ گئی

January 27, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

روس : نویں منزل سے گرنے والی خاتون معجزانہ طورپر بچ گئی

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے والی کہاوت تو آپ نے یقیناً سنی ہی ہوگی لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ روس میں اس وقت دیکھا گیا جب ایک خاتون عمارت کی 9ویں منزل سے گرنے کےباوجود زندہ بچ گئی۔

یہ واقعہ روس میں پیش آیا جب خاتون اچانک 90فٹ کی بلندی سے نیچے گری اور صحیح سلامت اٹھ کھڑی ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کو اندورنی چوٹیں آئی ہیں تاہم حیران کن طور پر اتنی اونچائی سے گرنے کے باوجود بھی اس کے جسم کی کوئی بھی ہڈی نہیں ٹوٹی جبکہ اپارٹمنٹ بلاک کے قریب برف باری ہوئی تھی اور یارڈ صاف کرنے والوں نے اس ڈھیر میں برف کا مزید اضافہ کردیا تھا، جس میں خاتون ڈرامائی ڈوب گئی اور صحیح سلامت اٹھ کھڑی ہوئی۔

دوسری جانب خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔