فوری عوامی ردِعمل نے خاتون کی جان بچالی

January 27, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

فوری عوامی ردِعمل نے خاتون کی جان بچالی

اگر کہیں حادثہ پیش آجائے تو آس پاس موجود لوگ آپ کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں، ایسے میں کبھی متاثر انسان کی جان بچ جاتی ہے اور کبھی دیر ہونے کی صورت میں جان چلی بھی جاتی ہے۔

امریکی شہر نیویار یارک میں بھی ایک حادثہ رونما تو ہوا لیکن جائے حادثہ کے قریب موجود لوگوں کے بروقت ردعمل کی وجہ سے کسی کی جان بچ گئی۔

غیر ملکی ٹیبلائیڈ کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ایک 65 سالہ خاتون ڈرائیور گاڑی کو دوسرے روڈ پر لے جانے کے لیے ٹرن لے رہی تھی تو اسی وقت ایک پیدل 25 سالہ خاتون گاڑی کے سامنے آگئی۔

ڈرائیور خاتون سے گاڑی بے قابو ہو کر اس خاتون پر چڑھ گئی، تاہم وہاں قریب کھڑے لوگوں نے جب یہ منظر دیکھا تو فوری متاثرہ خاتون کو بچانے کی کوشش کی۔

لوگوں کی یہ کوشش کامیاب رہی، انہوں نے مل کر اس وزنی ایس یو وی گاڑی کو اٹھایا اور اس کے نیچے سے زخمی خاتون کو باہر نکال لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔