اٹلی اور پاکستان کی دو طرفہ تجارت 3 ارب ڈالر تک بڑھ گئی ، اطالوی سفیر

January 27, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

اٹلی اور پاکستان کی دو طرفہ تجارت 3 ارب ڈالر تک بڑھ گئی ، اطالوی سفیر

پاکستان میں اطالوی سفیر اسٹیفانو پونٹیکورون نے کہا ہے کہ پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے، اٹلی اورپاکستان کی دو طرفہ تجارت تین ارب ڈالرتک بڑھ گئی ہے، جبکہ مجھے لاہوری کھانے بے حد پسند ہیں ۔

اطالوی سفیر نے لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ میگا لیدر شوکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میگاشو پاکستان کی بہترین لیدر مصنوعات کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے مل کر ویلیوایڈیشن بڑھا رہے ہیں۔

اطالوی سفیر نے کہا کہ لاہور کی ثقافت اپنی مثال آپ ہے جبکہ لاہوری کھانے بھی بے حد پسند ہیں ۔

اس موقع پر شیخ افضل اور دیگر تاجر رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ایسی نمائش سے پاکستان میں لیدر انڈسٹری کو فروغ ملے گا، لیدر شو کے ذریعے چمڑے کی بہترین کوالٹی کو بھی پروان چڑھایاجاسکتا ہے۔

میگا لیدر شو میں غیر ملکی کمپنیوں نے بھی اسٹالز لگا رکھے ہیں جبکہ مقامی تاجر اورصنعتکار بھی بڑی تعداد میں شرکت کر رہےہیں ۔