سینٹ سے صحافیوں کاواک آئوٹ

January 28, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سینیٹ اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا ، پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر کیمرہ مین فیاض علی کی کئی ماہ تنخواہ نہ ملنے کے باعث موت کے واقعہ کے خلاف سینیٹ کی پریس گیلری سے واک آئوٹ کیا گیا ، چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر سینیٹر فیصل جاوید، وزیرمملکت پارلیمانئ امور علی محمد خان، سینیٹر جاوید عباسی اور مرزا آفریدی سمیت دیگر اراکین نے سینیٹ کے پریس لائونج میں پی آراے کی قیادت سے مذاکرات کئے۔