دو خواتین سمیت 3افراد اغواء

January 28, 2020

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) دو خواتین سمیت 3افراد اغواء ہو گئے۔ تھانہ سبزی منڈی کے علا قے آئی الیون فور سے 32 سالہ محمد عر فان کواغوا کر لیا گیا ۔ مغوی کے بھا ئی محمد عمران نے پولیس کو بتا یا کہ اس کے بھا ئی کو نا معلوم افراد اغوا کر کے لے گئے ۔پولیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ تھانہ ائرپورٹ کو محمد صادق نے بتایا کہ اسکی بیوی (ن) 21جنوری کو اپنی سہیلی سعدیہ کے گھر گلزار قائد ریلوے سوسائٹی رہنے کیلئے آئی جس کے بعد سے اُس کا موبائل بند ہے جسے کسی نے اغواء کر لیا ۔ تھانہ صدر واہ کو شہناز بی بی نے بتایا کہ اسکی بیٹی (م) کی اپنے شوہر کے ساتھ 4سال سے ناراضگی چل رہی تھی۔ اپنے شوہر سے کپڑے اور سامان لینے گئی تو اسکے شوہر رخسار، اسکے والد رضا اور بھائی اسار نے اسے اغواء کرلیا۔