ضلعی عدالتوں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

January 28, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)باخبرذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے ضلعی عدالتوں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی جس کے بعد دس سالہ لیگل پریکٹس رکھنے والے وکلاء سے ایڈیشنل سیشن ججز کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ۔ذرائع کے مطابق بھرتی کیلئے معذور افراد کے لئے 3 فیصد جبکہ اقلیتوں کےلئے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔