پیمانے درست نہ ہونے پر پٹرول پمپس کوجرمانے

January 28, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کینٹ رمشا جاوید نے پٹرول پمپس کی چیکنگ کی ۔ناقص صفائی اور دیگر امور پر بیس ہزار رپے اورپرائس چیکنگ کرتے ہوئے مختلف دکاندروں کو92ہزار روپے کے جرمانے کئے۔ادھر اسسٹنٹ کمشنرز ٹیکسلا اور کہوٹہ نےبھی مختلف مقامات پر پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے اور زائد نرخ وصول کرنے اور پٹرول ماپنے کے پیمانے درست نہ ہونے پر مجموعی طور پرایک لاکھ روپے جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے چھاپوں کے دوران دو پٹرول پر پیمانے درست نہ ہونے پر 70 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے زائد نرخ وصول کرنے پر30ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی پر تین دکانداروں پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ دریں اثناءچیف کمشنر اسلام آباد عا مر علی احمد کی ہدایت پرپٹرول پمپوں کے خلاف پیر کو بھی مہم جا ری رہی ،اسلام آباد کی ضلع انتظا میہ کی طرف سے چیکنگ کے دوران ’’ٹو ٹل پارکو‘‘ کے پٹرول پمپ پر سات نو ز ل خراب پا ئی گئیں،جس پر پمپ کو سیل کر دیا گیا اور مینجر کو پو نے 2 لاکھ روپے جر مانہ کیا گیا ،ضلع انتظا میہ نے کشمیر ہا ئی وے پر نسٹ یو نیورسٹی کے قریب واقع پی ایس او پٹرول پمپ کو بھی چیک کیا جس کی تمام نو زل ٹھیک پا ئی گئیں ،مگر ملازمین کو تنخوائیں کم دینے کے جرم میں 10 ہزار روپے جر مانہ کیا گیا اور وارننگ دی گئی۔