چین: کورونا وائرس سے ہلاکتیں 106 ہوگئیں

January 28, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین: کورونا وائرس سے ہلاکتیں 106 ہوگئیں

چین سے شروع اور پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس جان لیوا مرض میں تبدیل ہوگیا ہے۔ کوروناوائرس سے چین میں ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں بھی مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص سامنے آرہی ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے مزید24 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 106 ہوگئی۔

حکام کے مطابق 1300 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دارالحکومت بیجنگ میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی ہے، مرنے والی بچی کی عمر 9 ماہ تھی۔

جرمنی میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے ۔

پاکستان اور امریکا سمیت کئی ممالک اپنے ایئر پورٹس پر وائرس سے بچاؤ کے لیےحفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔