پائلٹ نے مسافر طیارے کو سڑک پر اتار دیا

January 28, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایران کے مسافر بردار طیارے کی مصروف شاہراہ پر ہنگامی لینڈنگ

ایران میں ایک مسافر بردار طیارے کو مصروف شاہراہ کے بیچوں بیچ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں طیارے کو شدید نقصان پہنچا تاہم معجزانہ طور پر تمام مسافر محفوظ رہے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کو خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا تھی، رن وے دور ہونے کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو سڑک کے بیچوں بیچ لینڈنگ کرا دی۔

طیارے میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے۔

ایرانی حکام کی جانب سے اس واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔