برازیل ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 44 افراد ہلاک

January 28, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں بارشوں نے تباہی مچادی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 44 افراد ہلاک ہو گئے۔

میناس جیرس کے دارالحکومت بیلو ہوریزنٹے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان 171 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ 110 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

میناس گیرائس کے علاوہ ریو ڈی جینریو اور ساو پالو سمیت برازیل کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید بارش کی پیش گوئی کے باعث انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔