برازیل میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 54 افراد ہلاک

January 28, 2020

برازیل میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 54 افراد ہلاک ہوگئے۔

برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں ریکارڈ بارش کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 54 ہوگئی۔

حکام کے مطابق ہلاکتیں ریاست میناس جیرس اور اسپیریتو سینٹو میں ہوئیں، جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ طوفانی بارش اور سیلاب سے 30 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے اور شہروں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

مزید بارش کی پیش گوئی کے باعث انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔