امریکا میں کئی عمارتیں کوبی برائنٹ کی یاد میں روشن

January 28, 2020

امریکی باسکٹ بال پلیئرکوبی برائنٹ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک کے بعد انکی یاد میں روشن کی گئی عمارت کا ایک عکس

لیجنڈ امریکی باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ گذشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

کوبی برائنٹ کی اچانک موت پر دنیا بھر کے شائقین کو جہاں شدید صدمہ ہوا وہیں دنیا بھر کے کھلاڑیوں اور معروف شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔

امریکی شہر نیویارک، لاس اینجلس اور فلمی مرکز ہالی ووڈ سمیت مختلف شہروں کی عمارتوں کو کوبی کی یاد میں روشن کردیا گیا ہے۔

ایمپائر اسٹیٹ، گٹار ٹاور سمیت مختلف لینڈ مارکس کو کوبی برائنٹ کی یاد میں جامنی اور سنہرے رنگ میں روشن کیا گیا۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز ہیلی حادثے میں عالمی شہرت یافتہ امریکی باسکٹ بال پلیئرکوبی برائنٹ، انکی تیرا سالہ بیٹی سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے تھے۔