جمہوریہ چیک میں سالانہ سلیج ریس کا انعقاد

January 28, 2020

جمہوریہ چیک میں سالانہ سلیج ریس کے انعقاد کا ایک منظر۔

جمہوریہ چیک میں سالانہ سلیج ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے سخت سردی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے برف گاڑی پر سوار ہوکر خوب دوڑ لگائی۔

جمہوریہ چیک میں منعقد ہونے والی اس سالانہ سلیج ریس میں دو افراد پر مشتمل درجنوں مقامی ٹیموں نے حصہ لیا اور ایک کلو میٹر کابرف پوش پہاڑی ٹریک کا فاصلہ لکڑی سے بنی برف گاڑی(سلیج) پرتیزی سے عبور کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

منفرد نوعیت کی اس ریس میں جہا ں کچھ ٹیم گرتی پڑتی نظر آئیں، وہیں کچھ نے اس مقابلے کو خوب انجوائے کیا جبکہ خون جما دینے والی سردی میں ایڈونچر کے خوب مزے لئے۔