قصور: ایک گھر سے 28 سانپ نکل آئے

January 28, 2020

قصور: ایک گھر سے 28 سانپ نکل آئے

قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں ایک گھر سے 28 سانپ نکل آئے، تاہم تمام سانپو کو ریسکیو ٹیم نے قابو کرلیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے چک54 میں ساجد فضل نامی شخص کے گھر سے اکٹھے 28 سانپ برآمد ہوئے۔

یہ سانپ واش روم اور ملحقہ سیوریج لائن میں موجود تھے جن کی لمبائی ایک فٹ سے لے کر ساڑھے چار فٹ تک ہے۔

ایک ساتھ اتنے سانپ نکلنے کی خبر پر اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے تمام سانپ قابو کرلیے۔