سیوریج لائنیں صاف،نکاسی آب کی شکایات کا خاتمہ کر دیا،واٹر بورڈ

January 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے عملے نے شہر کے مختلف علاقوں میں ونچنگ ،سیورکلینگ اور راڈنگ مشینوں کی مدد سے مین ہولز اور سیوریج لائنیں صفائی کرکے نکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا،دھنسنے والی سیوریج لائنیں تبدیل کردی گئیں جبکہ شہرکے مختلف علاقوں میں بوسیدہ ورسنے والی فراہمی آب کی لائنوں کی مرمت اور تبدیلی کا کام بھی کیا گیا ہے۔ واٹر بورڈ کے اعلامیے کے مطابق عملے نے فیڈرل بی ایریا بلاک 22انڈسٹریل ایریا ،قبائل کالونی بلاک 11اور گلبرگ بلاک 12میں سیوریج لائنیں مکمل صفائی کرکے نکاسی آب کی متعدد شکایات کا ازالہ کیا۔ ناظم آباد بلاک 2کے ایم سی مارکیٹ میں 8انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کرکے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا۔ گلبہارزمیندار چوک کے قریب 18انچ قطر کی دھنسنے والی سیوریج لائن اور ٹوٹنے والی 10انچ قطر کی پانی کی لائن تبدیل کی گئی۔ لانڈھی ریلوے اسٹیشن قائد آباد کے قریب دھنسنے والی 18انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی،لانڈھی انڈسٹریل ایریا میں پینے کے پانی میں بدبو دار پانی کی آمیزش کی شکایات کا خاتمہ کیا گیا۔ کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے گھارو میں K2کینال کی صفائی کرکے اسے خود روپودوں و جھاڑیوں سے پاک کردیاگیا۔ یوسف گوٹھ سرجانی ٹائون میں سیوریج اوورفلو کی متعدد شکایات کا خاتمہ کیا گیا۔ بچل گوٹھ ملیر میں دھنسنے والی 18انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی۔ناظم آباد نمبر3کے مختلف مقامات پر 12انچ قطر کی پانی کی لائن میں والوز چیمبر تعمیرکرکے والوز کو محفوظ بنالیاگیا۔ حب پمپنگ اسٹیشن میں کینال کے چیمبرز کی صفائی کرکے ضلع غربی کو فراہمی آب بہتر کی گئی ۔