بیوی کے قتل کا الزام،شوہر کو سزائے موت،2لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

January 29, 2020

کراچی(اسٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی حلیم احمد نے قتل کے الزام میں نامزد ملزم محمد وقاص کو سزائے موت سنادی، عدالت نے ملزم کو مقتولہ ثمینہ کے ورثا کو 2لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنیکا بھی حکم دیا ہے، عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی، استغاثہ کے مطابق ملزم نے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی ثمینہ کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، ملزم کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔