ساس کو زخمی اور سالے کو قتل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

January 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو مظفر آباد کالونی میں ساس کو زخمی اور سالے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزم سرتاج نے 25جنوری کو گھر میں گھس کر پر اپنی ساس اور سالے پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے سالہ18سالہ عرفان اللہ ہلاک جبکہ ساس نائیلہ زخمی ہوگئی تھی،ملزم سرتاج فائرنگ کر کے فرار ہوگیا تھا، ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکر لیا گیا ہے۔