پیپلزپارٹی سندھ کے خالی عہدوں پر تقرریاں

January 29, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پیپلزپارٹی سندھ کے خالی عہدوں پر تقرریاں کردی ہیں ، پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق سرفراز راجر کو نائب صدر، سندھ، جام اکرام اللہ دھاریجو کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ، اور سسی پلیجو کو ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری، سندھ مقرر کیا گیا ہے۔