ون وے کی خلاف ورزی پر مزید121افراد گرفتار

January 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کراچی نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر مزید121افراد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق منگل کو ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر شہر کے مختلف علاقوں میں4ہزار687 چالان کر کے شہریوں پر 8لاکھ60ہزار 900 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا،اس دوران 121 افراد کو گرفتار کر کے121مقدمات درج کئےگئے۔