لانڈھی میں علاقہ مکینوں نے 5سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی

January 29, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لانڈھی نیو مظفرآباد کالونی میں 5سالہ معصوم بچی سے زیادتی کی مبینہ کوشش علاقہ مکینوں نے ناکام بنادی،تفصیلات کے مطابق نیو مظفر آباد کالونی مکی مسجد کے قریب 5 سالہ بچی کو گلی میں اکیلا دیکھ کرملزم حیدربہلا پھسلا کر قریب واقعہ مسجد کے واش روم میں لے گیا ، اطراف کے دکانداروں نے شک کی بناءپر ملزم کا پیچھا کیا تو درندہ صفت ملزم معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا ،اس دوران وہاں موجود دکانداراور دیگر افراد نے ملزم کو پکڑ لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رینجرز کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں رینجرز نے قائدآباد پولیس کے حوالے کر دیا ، پولیس نے بچی کو والدین کے حوالے کر دیا ہے،واقعہ کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہو گئے،اہل علاقہ نے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔