تبلیغی جماعت کی تحریک کا مقصد انسانوں کا تعلق اللہ سے جوڑنا ہے،مفتی نعیم

January 29, 2020

کراچی(پ ر )جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ تبلیغی جماعت کی تحریک کا مقصد انسانوں کا تعلق اللہ تعالی ٰسے جوڑنا ہے، حکومت سندھ اور انتظامیہ اجتماع گاہ کی مکمل سیکیورٹی ، پانی و بجلی اور اجتماع میں شرکت کیلیے آنے والے مہمانوں کیلیے ٹرانسپورٹ کی سہولت و دیگر انتظامات کو یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار جامعہ بنوریہ میں ملاقات کیلئے آئے مختلف تبلیغی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہر سال عالمی تبلیغی جماعت کا تین روزہ ہونے والا اجتماع پاکستان بالخصوص اہل کراچی کے لیے باعث خیروبرکت ہوتاہے،اجتماع کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،30جنوری جمعرات سے اتوار کی صبح تک ہوگا،جس میں دنیا بھر سے مبلغین شرکت کیلئے آئیں گے ،عوام زیادہ سے زیادہ شرکت کریں ، انہوںنے کہاکہ تبلیغی جماعت کا مقصد عالم اسلام کو متحد کرنے کے ساتھ سیاسی ونظریاتی اختلافات سے ہٹ کر اللہ تعالی کی توحید کی طرف بلانا ہے ،انہوں نے کہاکہ تبلیغی جماعت اصلاحی تحریک ہے جو بیشمار بھٹکے ہووں کو راہ راست پر لانے کام کررہی ہے۔