بشارت پارک بلدیاتی تاریخ میں پہلا ’’تھری ڈی‘‘ پارک ہوگا، چیئرمین شرقی

January 29, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع میں صحت مندانہ وتفریحی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے موثرو مربوط حکمت عملی کے تحت پارکس کی درستی اورانہیں جدید طرز پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں، بشارت پارک بلدیاتی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا تھری ڈی اور محدود وسائل میں تعمیر کیا جانے والا منفرد نوعیت کاپارک ہوگا جہاں بچوں اور بڑوں کیلئے صحت مندانہ تفریحی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،وہ منگل کو یہاں لائنز ایریا، بشارت پارک میں تزین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کررہے تھے، ان کے ساتھ منتخب بلدیاتی نمائندے اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے، چیئرمین شرقی کو ڈائریکٹر پارکس جمشید زون عروج امام نے تھری ڈی اور دیگر پارکس کی تعمیر ومرمت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، چیئرمین نے جاری کام جلد از جلدمکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی تزین و آرائش کا کام باقی ہے اسے فی الفور مکمل کرکے پارک عوام کیلئے کھولا جائے ۔