مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات وواقعات،4افراد جاں بحق

January 29, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات وواقعات میں4 افراد جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق احسن آباد نجی سوسائٹی میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور 25 سالہ خادم حسین مٹی تلے دب کر جاں بحق ہو گیا ،متوفی اسی علاقہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، منگھوپیر چورنگی کے قریب گھر میں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے 58 سالہ عبدالرشید جاں بحق ہو گیا،پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپوٹ آنے کے بعد ہی اصل وجہ موت معلوم ہوسکےگی،علاوہ ازیں نارتھ ناظم آباد ناگن چورنگی سے سخی حسن جانیوالی روڈ پر تیز رفتار بس کی زد میں آکر ایک 42 سالہ عرفان، حب ریور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر38سے 40برس ہے تاہم اسکی شناخت نہیں ہو سکی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کر دیا۔