ریڈکریسنٹ سوسائٹی،کورونا وائرس سے متعلق پاکستان میں خصوصی انتظامات

January 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین ابرار الحق نے کہا ہے کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کورونا وائرس سے متعلق پاکستان میں خصوصی انتظامات کرنے جارہی ہے، ہمارے جتنے بھی صوبائی مراکز ہیں وہاں کوئیک ریسپانس یونٹ قائم کیے جائیں گے اور رضاکاروں کو تیار کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں متعدد ہلاکتیں کرونا وائرس سے ہوئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد اس سے متاثر ہیں،اس سے بھی خطرناک بات یہ ہے کہ اس کی دوا موجود نہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اس حوالے سے پاکستان میں خصوصی انتظامات کرنے جا رہی ہے چین کے ساتھ بھی اس حوالے سے رابطے میں ہیں کیونکہ پاکستان میں ایسے کیمیکل نہیں جن سے اس کی تشخیص کی جا سکے، انہوں نے کہا کہ ہم اسپتالوں میں ماسک بانٹیں گے جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لٹریچر تیار کر کے آگاہی دی جائیگی ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ وہاں پھنسے ہوئے ہیں ان کے والدین پریشان ہیں ہم کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں وہاں سے نکالیں ۔