تھر کول پروجیکٹ،رخصت پر وطن گئے چینی ماہرین کی واپسی پر پابندی عائد

January 29, 2020

اسلام کوٹ(رپورٹ/ عبدالغنی بجیر)کورونا وائرس ایشو،تھر میں 700چینی باشندے موجود مگر اسکریننگ نہ ہو سکی،تھر کول پراجیکٹ انتظامیہ نے رخصت پر گئے ہوئے یا نئے آنے والے چینی ماہرین کی آمد پر پابندی لگا دی۔کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار۔ تفصیلات کے مطابق چین میں پھیلے ہوئے کورونا وائرس کا خوف ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے۔تھرپاکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں موجود دو تھرکول منصوبوں بلاک ون پر 4 سو اور بلاک دو پر 3 سو چینی ملازم کام کر رہے ہیں۔مگر ان کی اسکریننگ کا عمل شروع نہ ہو سکا ہے۔تاہم تھر کول انتظامیہ نے کام کرنے والے تمام چینی ملازمیں کو کلیئر قرار دے دیا ہے بلاک دو پر کام کرنے والی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے اب چین سے نئے آنے والے چینی باشندوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور میڈیکل چیک اپ کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔اس ضمن میں تھر کول بلاک دو پر کام کرنے والی سندھ اینگرو کمپنی کے ترجمان محسن ببر نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہماری پاس جو چائنیز کام کر رہے ہیں وہ مکمل محفوظ ہیں۔