دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزام میں ملوث ملزم در خواست ضمانت خارج ہونے پر کمرہ عدالت سے فرار

January 29, 2020

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزام میں ملوث ملزم حاجی خیر اللہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی جس پر ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ منگل کو حاجی خیراللہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے دوران وکیل صفائی منیرحسین بھٹی عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دئیے جبکہ اس موقع پر ایف آئی اے حکام کی طرف سے عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم کانام اقوام متحدہ کی لسٹ میں بھی شامل ہے ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم حاجی خیر اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی جس پر وہ گرفتاری سے بچنے کے لئے احاطہ عدالت سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔