بنک میں ایک اورصارف سے ہاتھ ہوگیا

January 29, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بنک میں ایک اورصارف سے فراڈہوگیا۔تھانہ سول لائن کو حمزہ خالد نیازی نے بتایا کہ لالکڑتی میں ایک بینک سے رقم نکلوانے گیا اور اپنے اکائونٹ سے 12لاکھ روپے نکلوائے، اتنے میں ایک آدمی میرے پاس آیا اور کہا کہ میں غیر ملکی باشندہ ہوں مجھے اردو نہیں آتی میرے پاس ڈالر ہیں مجھے اس کا چینج مل جائے گا ،اتنے میں ایک اورلڑکا بھی آگیا جو مجھے باتوں میں لگا کر میری رقم سے 2لاکھ 35ہزارروپے اٹھا کر فرار ہوگئے۔