سوراب چیک پوسٹ پر 28ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا گیا

January 29, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کسٹم نے سوراب چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ آئل ٹینکر سے28ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہونے پر قبضے میں لے لیا ۔کسٹم ذرائع کے مطابق سوراب کسٹم چیک پوسٹ پر گزشتہ روز دوران چیکنگ ایک آئل ٹینکر کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی کسٹم عملے نے تعاقب کر کے ٹینکر کو گھیرے میں لے کر 28ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔