خواتین کو احساس پروگرام کے تحت بلاسود قرضےدئیے جائینگے‘ عبدالکریم

January 29, 2020

پشاور ( نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں خواتین کو معاشی طور پرخود کفیل بنانے کیلئے احساس پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ دینے کا سلسلہ شروع کیا جا ئیگا ۔ اس پروگرام کے آغاز کا مقصد بے روز گاری اور غربت میں کمی کے ساتھ خواتین کو کا روبار کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس آئی ڈی بی ریڈی میڈ گا رمنٹس سنٹر طور ڈھیر صوابی میں تربیت یا فتہ خواتین میں مفت سلائی مشین تقسیم کر نے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں عورت کا کردار نا گزیر ہے ۔ اس لیے آج کے دور میں عورت کی اہمیت اور کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔موجودہ دور میں خواتین گھر چلانے کے ساتھ ساتھ کا روبار بھی کررہی ہیں جوقابل تحسین ہے۔