طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں‘وی سی ڈاکٹر جہان بخت

January 29, 2020

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹیلنٹ فیسٹ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر وائس چانسلر پرورفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور ناظم آئی جے ٹی یونیورسٹی کیمپس اول شیر خان مہمانان خصوصی تھے، اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات، اساتذہ اور انتظامی افسران کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی خوش آئند ہے طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ ناظم کیمپس اول شیر خان اور ناظم زرعی یونیورسٹی شفیق الرحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم کو نوجوانوں سے امیدیں وابستہ ہیں نوجوان ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔