روس میں برفباری کا طوفان

January 29, 2020


روس کے مختلف شہروں میں سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے۔

روس کے مختلف شہروں میں طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے، برفباری کے طوفان سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ کئی پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔

موسم کی خراب صورتحال سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔