برف میں وضو اورطہارت کے مسائل

January 31, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔آج کل ملک کے بالائی علاقوں میں میں برف باری ہے۔ہمارے ہاں تو ہر طرف بس برف ہی برف ہے۔برف کے علاوہ کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ضروریات کے لیے پانی بہت مشکل سے ملتا ہے۔ایسی صورت میں نماز کا کیا کریں اور اگر نمازپڑھیں تو وضو کا کیاکریں؟

جواب:۔نماز پڑھناتوضروری ہے اور اس کے لیے وضو بھی ضروری ہے۔کوشش کیجیے جس طرح پینے اورپکانے وغیرہ ضروریات کے لیے پانی کا بندوبست کرتے ہیں، اسی طرح وضو اورطہارت کے لیے بھی پانی کا انتظام کرنا چاہیے۔اگر پانی پھر بھی میسر نہ ہو تو برف سے بھی وضوکرسکتے ہیں، مگر برف ملنے سے ہرعضو سے کم ازکم دوقطرے بہناضروری ہے ۔اگر پارہ نقطہ انجما د تک ہو یا اس سے بھی نیچے گرگیا ہو اور برف اعضاء پر ملنے سے پانی ٹپکتا ہی نہ ہو تو پھر تیمم کرلیاکریں۔فرض کیجیے کوئی شخص ایسے مقام پر ہو کہ جہاں ہر طرف برف ہی برف ہو اور زمین اور اس کی جنس کی کوئی چیز نظر نہ آتی ہو، یعنی نہ وضو ہوسکتا ہو اور نہ تیمم کرسکتے ہوں توپھر بھی وقت میں نماز پڑھنا ضروری ہے۔بعد میں ایسی نمازوں کی قضا کرلی جائے۔