کوئٹہ : گھر پر فائرنگ 1 بچی اور خاتون جاں بحق

January 30, 2020


کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈ پرواقع گھر پرمسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بچی اورایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

جاں بحق بچی اور خاتون کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، مزید تحقیقات علاقہ پولیس کررہی ہے۔