کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 15 ہزار لیٹر مشروبات ضبط

January 30, 2020

کے پی فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 15 ہزار لیٹر مشروبات ضبط

خیبر پختون خوا کی فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کے دوران پندرہ ہزار لیٹر مشروبات ضبط کرلیا ہے ۔

فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ضبط کیا گیا مشروبات زائد المیعاد تھا ۔

خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی نے پبی کے علاقے امان کوٹ میں گھر کے اندر واقع گودام پر چھاپا مارا، جہاں پر زائد المیعاد مشروبات پر ایکسپائری تبدیل کی جا رہی تھی۔