ووہان سے پہلا پاکستانی طالبعلم کراچی پہنچ گیا

January 31, 2020

ووہان سے پہلا پاکستانی طالبعلم کراچی پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان سے پہلا پاکستانی طالب علم ارسلان امین کراچی پہنچ گیاہے جو لیاری کا رہائشی ہے ۔ ارسلان امین نے خیر وعافیت سے گھر پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ28 جنوری کو وہ کراچی واپس پہنچے ہیں۔ووہان میں برا حال ہے شہر سیل ہے اور حکومت کی ہدایت ہے کہ عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں اور جو نکل رہے ہیں انہیں کا معائنہ کیا جارہا ہےاور ڈاکٹروں کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا جارہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا مکمل طبی معائنہ کیا اور سب کچھ کلیئر ہونے پر واپسی کی اجازت ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے اور 559 پاکستانی ووہان صوبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔